Saturday , 19 January 2019
Home / Urdu News / پیر شیر علی شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک اختتام پذیر۔

پیر شیر علی شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک اختتام پذیر۔

[pukhto] پیر شیر علی شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک اختتام پذیر۔عرس کے آخری روز مولانا حبیب اللہ جان چشتی اور مولا نا اشرف علی جان نے پیر شیر علی شاہ کا شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق رجڑ میں پیر شیر علی شاہ بابا جی کا چالیسواں عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا ۔ عرس کے آخری روز دربار عالیہ بابا صاحب کے پیش امام مولانا حبیب اللہ جان چشتی اور مولانا اشرف علی جان نے خطاب کر تے ہوئے پیر شیر علی شاہ کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر نعت خوانوں نے بھی پیر شیر علی شاہ اور دیگر اولیا کرام کو خراج عقید ت پیش کیا ۔ اختتامی دعا سجادہ نشین دربار عالیہ خلیفہ پیر احمد علی شاہ نے پڑھائی۔ عرس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ عرس مبارک موہرہ شریف مری کے سجادہ نشین پیر ہارون رشید کی اجازت سے منعقد کیا گیا ۔[/pukhto]



Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *