Sunday , 25 August 2019
Home / Urdu News / غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل ۔ سرڈھیری میں 90سالہ ضعیف العمر نے خودکشی کر لی ۔

غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل ۔ سرڈھیری میں 90سالہ ضعیف العمر نے خودکشی کر لی ۔

[pukhto]بٹگرام میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل ۔ سرڈھیری میں 90سالہ ضعیف العمر نے خودکشی کر لی ۔ خودکشی سے پہلے بہو کو فائرنگ سے شدید زخمی کر دیا۔
تھانہ بٹگرام کے حدود نحقی میں مبینہ ملزم فرمان نے ناجائز تعلقات اور قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر 25سالہ نوجوان کاشف اور اپنی بھابھی مسماۃ آمرینہ کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجبکہ سرڈھیری سٹیشن کورونہ میں 90سالہ ضعیف العمر شخص لعل گل نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے خود کو زندگی سے آزاد کر دیا مگر خود کشی سے پہلے اپنی بہو پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ [/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *