Friday , 22 March 2019
Home / Urdu News / سرومیں پولیس اہلکار کی فائرنگ ۔ باپ، بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ۔

سرومیں پولیس اہلکار کی فائرنگ ۔ باپ، بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ۔

[pukhto]خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تھانہ سرو کے حدود میاں کلے میں پولیس اہلکار صدیق اللہ ولد سیف اللہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے چچا افضل ولد فضل ، چچا زاد بہن جمیلہ دختر افضل اور پھوپھی زاد ا بوذر ولد مثل خان کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ یاد رہے کہ مبینہ ملزم صدیق اللہ کے سعودی پلٹ بھائی وسیم اللہ کی 28جولائی کو دھوم دھام سے شادی ہوئی مگر سہاگ رات کو نوبیاہتا جوڑے کو نشہ آور مشروب پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔متاثرہ خاندان نے اس حوالے سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی تھی مگر وہ مقتولین پر نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کر رہے تھے ۔ جمعرات کے روز پولیس سٹیشن بٹگرام میں تعینات پولیس اہلکار صدیق اللہ اپنے بھائی اور بھابی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے مقتولین کے گھرگھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ ، بیٹی اور پھوپھی زاد کو قتل کر دیا ۔ [/pukhto]



Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *