Home / Regional News /

عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ عام انتخابات امیدواروں کا اعلان کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ عام انتخابات امیدواروں کا اعلان کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں چھ قومی و بارہ صوبائی اسمبلی کی امیدواروں کا اعلان کر دیا اے این پی کی پارلیمانی بورڈ نے فاٹا اور صوبہ بھر سے پارٹی ٹکٹ کیلئے وصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کے عمل کا آغاز کیا این اے 7 چارسدہ کیلئے اسفندیار ولی خان جبکہ این اے 1 پشاور کیلئے حاجی غلام احمد بلور کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، علاوہ ازیں این اے 9مردان کیلئے امیر حیدر خان ہوتی، این اے 30 سوات کیلئے بریگیڈئر ( ر) محمد سلیم خان، این اے 37 مہمند کیلئے نثار خان مہمند ، این اے 44باجوڑ کیلئے گل افضل خان کا نام فائنل کیا گیا،اسی طرح صوبائی اسمبلی کیلئے وصول شدہ درخواستوں میں پی کے 12سے میاں افتخار حسین ،پی کے 13 نوشہرہ کیلئے شاہد خٹک،پی کے 15 نوشہرہ کیلئے خلیل عباس خٹک، پی کے23 مردان کیلئے امیر حیدر خان ہوتی، پی کے 24 مردان کیلئے علی خان ،پی کے49 ہری پور کیلئے افتخار علی عباسی، پی کے 52 ہری پور شوکت مشوانی، پی کے59 بٹگرام محمد ریاض،پی کے60 بٹگرام محمد ارشد خان،پی کے 68 ڈی آئی خان محمد آفتاب حیدر، پی کے 82 سوات وقار احمد خان ، پی کے 83 سوات رحمت علی خان اور پی کے 84 سوات کیلئے محمد ایوب خان اشاڑے کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔



Check Also

سراج الحق نے بھی سپریم کورٹ کے کر دار پر سوالات اٹھا لئے ۔ نیب بھی اندھا اور گونگا ہے ۔

پشاور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج …

Leave a Reply

error: Content is protected !!