Home / International News /

امریکی دباؤ پر بعض قوتیں فاٹا انضمام کو مسئلہ بنا رہے ہیں ۔

امریکی دباؤ پر بعض قوتیں فاٹا انضمام کو مسئلہ بنا رہے ہیں ۔



جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ پر بعض لوگ فاٹا انضمام کے پیچھے پڑے ہیں اور فاٹا عوام کے مامے چاچے بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ہم فاٹا کے عوام کی ترقی اور خوشخالی میں حائل نہیں مگر فاٹا انضمام کے حوالے سے فاٹا کے عوام کی رائے ضروری سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں نے ہاتھ کی صفائی دکھا کر پارلیمنٹ کے چور در وازے سے عقیدہ ختم نبوۃ پر نقب لگانے کی ناکام کو شش کی مگر جے یو آئی نے چوروں اور نقب زنوں کے ارادوں کو خاک میں ملایا ۔ اس میں شک نہیں کہ افواج پاکستان نے بڑی قربانی دی مگر نظریاتی محاذ پر جے یوآئی ، دینی مدارس اور علماء نے بھی بڑی قربانی دی ہے جس کو تسلیم کر نا ہو گااور ایک ٹانگ سے مرغی پکڑنے کی روایات ختم کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اس میں دوسری رائے نہیں کہ پگڑی اور داڑھی والوں نے وطن عزیز کے نظریاتی سرحدوں کو بچایا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وہ کسی فردیا حکومت کی جنگ نہیں لڑ رہے ۔ پانامہ میں بین الاقوامی سازش کی پیشن گوئی دو ماہ پہلے کی تھی جو درست ثابت ہوئی اور آج پاکستان سیاسی طور پر غیر مستحکم ہو رہا ہے ۔ امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے اور سی پیک روٹ کو متنازعہ قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ حکومت نے امریکی غلامی قبول کی تو عوامی انقلاب کا راستہ روکنا ممکن نہیں ہو گا۔ ہمیں برادر ملک افغانستان سے لڑایا جا رہا ہے ۔ سیاسی قیادت جب تک ایک دوسرے کو فتح کرنے سے باز نہیں آتے ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ بھارت پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھیں ۔ حکومت بعض فیصلے عجلت اور دباؤ میں کر رہے ہیں جس کے نتائج خطرناک ہونگے ۔  سوات میں تاریخی عوامی جلسہ عام سے خطاب



Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

Leave a Reply

error: Content is protected !!