Home / National News /

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14 ہاسٹل کے وارڈن کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14 ہاسٹل کے وارڈن کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14 ہاسٹل کے وارڈن کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کوہاسٹلز میں رہنے والے طلباء کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہاسٹل مالکان حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور طلباء کو جو کھانا دیا جا تا ہے اس کا معیار بھی اچھا نہیں ہوتا جبکہ ان سے کھانے کے لیے اچھی خاصی رقم لی جاتی ہے اور اکثر ہاسٹلر میں صفائی کی حالت بھی انتہائی خراب ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری کاروائی کا حکم دیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر صارفین تحفظ سید بادشا ہ کے ہمراہ فقیر آباد، دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر زاہد ہاسٹل، نیو مہمند ہاسٹل، وی آئی پی ہاسٹل، آسیہ ٹاور، مدینہ ہاسٹل، حسن اورکزئی ہاسٹل سمیت دیگر کی چیکنگ کی۔ ان میں اکثر ہاسٹلوں کے کچن میں صفائی کی حالت انتہائی خراب تھی جبکہ اکثر میں خاکروب نہیں تھا اور جگہ جگہ گندگی پڑی تھی اور کسی بھی ہاسٹل میں جنریٹر کام نہیں کر رہا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے موقع پر موجود ہاسٹلز وارڈنز کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے تمام ہاسٹلز مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ اپنے ہاسٹلز میں صفائی کی حالت کو بہتر بنا ئیں اورحفضان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور ہاسٹلز میں جنریٹر کا بھی بندوبست کریں تاکہ طلبا ء کا قیمتی وقت ضا ئع نہ ہوسکے۔انتظامیہ کے مطابق گرفتار ہاسٹل وارڈن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔جبکہ پشاور کے دیگر علاقوں اور خصوصاََ حیات آباد اور یونیورسٹی روڈ پر ہاسٹلوں کا بہت جلد معا ئنہ کیا جا ئے گا۔

Check Also

بونیر سٹوڈنٹس سوسایٹی اسلامیہ کالج کا نئے آئے ہوئے طلبا کیلے گرینڈ ویلکم پارٹی کا انعقاد

بونیر سٹوڈنٹس سوسایٹی اسلامیہ کالج نے نئے آئے ہوئے طلبا کیلے گرینڈ ویلکم پارٹی کا …

Leave a Reply

error: Content is protected !!