Home / International News /

عقیدہ ختم نبوۃ قانون کو چھیڑنے والے اپنے سیاسی موت کے پر وانے پر خود دستخط کر رہے ہیں۔

عقیدہ ختم نبوۃ قانون کو چھیڑنے والے اپنے سیاسی موت کے پر وانے پر خود دستخط کر رہے ہیں۔




 رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ یہود و ہنود کے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مذہبی قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔عقیدہ ختم نبوۃ قانون کو چھیڑنے والے اپنے سیاسی موت کے پر وانے پر خود دستخط کر رہے ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماء پارلیمنٹ میں دفاع اسلام ، ناموس رسالتﷺ ، شان صحابہؓ،افکار اہل بیت اور دینی مدارس کا بھر پور دفاع کر رہے ہیں۔وہ یونین کونسل کیور آباد حصارہ یاسین زئی میں ٹرانسفارمروں اور فرش بندی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع جمعیت علمائے اسلام کے تحصیل امیر مولانا عبدالرؤف شاکر ، ، مولانا اسجد علی ، شیر خا ن لالا ،مولانا عیسیٰ محمد ، مولاناثناء اللہ سالار اور مولانا کمال شاہ بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہاکہ پاکستان کا آئین اور قومی پرچم علمائے کرام نے بنایا۔ جمعیت علمائے اسلام کی ہی بدولت آج پاکستان میں اسلامی آئین ہے ۔مولانا سید گوہر شاہ نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کلین سویپ کریگی اور انشاء اللہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ۔ عقیدہ ختم نبوۃ قانون کو چھیڑنے والے اپنے سیاسی موت کے پر وانے پر خود دستخط کر رہے ہیں۔ علمائے کرام کے ہوتے ہوئے اسمبلی میں ایسے قوانین اور ترامیم نہیں ہو سکتی۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماء پارلیمنٹ میں دفاع اسلام ، ناموس رسالتﷺ ، شان صحابہؓ،افکار اہل بیت اور دینی مدارس کا بھر پور دفاع کر رہے ہیں۔ یہود و ہنود کے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مذہبی قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مساجد و مدارس کے خلاف عالمی سطح پر سازشوں کا جال بچھا یا گیا ہے جس کے خلاف جمعیت علمائے اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر بھر پور جد و جہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں مذہبی پارٹیوں کا ووٹ تقسیم کرنے کے درپے ہیں مگر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مذہبی ووٹ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا رہا ہے تاکہ یہود و ہنود کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔




Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

Leave a Reply

error: Content is protected !!