Home / Latest /

غیر آئینی تنظیموں کے خاتمے سے نظریاتی کارکنوں کی مایوسی ختم ہو جائیگی ۔

غیر آئینی تنظیموں کے خاتمے سے نظریاتی کارکنوں کی مایوسی ختم ہو جائیگی ۔

پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی عہدیداروں نے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی کی طرف سے غیر آئینی تنظمیں ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔غیر آئینی تنظیموں کے خاتمے سے نظریاتی کارکنوں کی مایوسی ختم ہو جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چارسدہ کے سابق عہدیداروں کاشف اتمانزئی ، حاجی زیور دین ، پیر اورنگزیب ، ولی محمد خان ، لطیف الرحمان ، اصغر حیات ، حمایت اللہ ، صدیق خان مڑوزئی ، شہباز خان اور دیگر نے پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی کی طر ف سے غیر آئینی تنظمیں ختم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ فیصلے سے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں پھیلی مایوسی ختم ہو جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی سیاسی فلسفہ سیاست پر چل کر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرینگے اور پارٹی کاز کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

Check Also

سراج الحق نے بھی سپریم کورٹ کے کر دار پر سوالات اٹھا لئے ۔ نیب بھی اندھا اور گونگا ہے ۔

پشاور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج …

Leave a Reply

error: Content is protected !!