Home / National News /

یونیورسٹی کی فیسوں میں 10 سے 40 فیصد ظالمانہ اضافہ کے خلاف طلباء وطالبات سڑکوں پر نکل آئے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی

یونیورسٹی کی فیسوں میں 10 سے 40 فیصد ظالمانہ اضافہ کے خلاف طلباء وطالبات سڑکوں پر نکل آئے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی

یونیورسٹی کی فیسوں میں 10 سے 40 فیصد ظالمانہ اضافہ کے خلاف طلباء وطالبات سڑکوں پر نکل آئے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔ یونیورسٹی کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف جامعہ پشاور کے طلبہ وطالبات احتجاج کر تے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ او ر بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرین نے فیسوں میں اضافے اور دیگر ایشو ز پر شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے سٹوڈنٹس رائٹس فورم کے رہنماؤں سید رضوان اللہ جیلانی ، عصمت نواز، راحیل شاکر، عابد علی (خوگ خان)، داؤدجان، اور عادل حیات اور دیگر نے کہاکہ جامعہ پشاور کے منتظمین طلباء و طالبات کو حصول تعلیم سے محروم کر نے کیلئے سازشیں کر رہی ہے اور ہر سال فیسوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کرکے بعد میں چالیس فی صد ا ضافی رقم وصو ل کر تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ پشاور مسائلستان بن چکا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ صوبائی حکومت جامعات میں حقیقی اصلاحات لانے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے ۔ مقررین نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے ، ہاسٹلوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے اور سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد طلباء و طالبات پر امن طور پر منشر ہو گئے ۔

Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

Leave a Reply

error: Content is protected !!