Home / National News /

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 11نومبر کو چارسدہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 11نومبر کو چارسدہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 11نومبر کو چارسدہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے ۔ وزیر اعظم دورہ چارسدہ کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تخمینہ درانی کے ہسپتال دار الرحمت میں نئے بلاک کا افتتاح بھی کرینگے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ان کے دعوت پر چارسدہ کا دورہ کر رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیر اعظم کے دورے کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم دورہ چارسدہ کے موقع پر اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کرینگے جس کی باقاعدہ تفصیل انہوں نے وزیر اعظم کو فراہم کی ہے جس میں وومن یونیورسٹی ، کیڈٹ کالج ، میڈیکل کالج ، پانچ سو بستروں کے جدید ترین ہسپتال اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

One comment

  1. نئے هسپتال چهوڑو .موجوده هسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرو. زبانی کلامی اعلانات سے کچه نهیں هوتا.

Leave a Reply

error: Content is protected !!