Home / National News /

وزیر اعظم کا دورہ چارسدہ۔ تنگی میں سینئر صحافی پر تشدد کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے صحافی کالی جھنڈیوں سے وزیر اعظم کا استقبال کرینگے ۔

وزیر اعظم کا دورہ چارسدہ۔ تنگی میں سینئر صحافی پر تشدد کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے صحافی کالی جھنڈیوں سے وزیر اعظم کا استقبال کرینگے ۔

چارسدہ پریس کلب کے کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر سبزعلی خان ترین منعقد ہوا ۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں جنرل سیکرٹری احسان شیر پاؤ ، نائب صدر کفایت اللہ ، جائنٹ سیکرٹری عدنان علی شاہ ، آفس سیکرٹری سراج علی اور گورننگ باڈی کے اراکین سرتاج خان ، سیف اللہ جان ، فضل وہاب ، اشفاق عمر زئی اور واجد اللہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ روز تحصیل کونسل تنگی کے اجلاس کے دوران نجی ٹیلی ویژن کے رپورٹر اور چارسدہ پریس کلب کے سینئر صحافی نصر اللہ خٹک پر تحصیل ممبران آفتاب خان ،منظور بشیر خان اور زاہد گل کے ڈرائیور عبد اللہ کی بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ متاثرہ صحافی نصر اللہ خٹک دیگر صحافیوں کے ہمراہ قانونی کاروائی کے لئے تھانہ تنگی گئے تو وہاں پر 10/15کونسلروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سینئر صحافی نصر اللہ خٹک سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد اوردھمکیوں کے خلاف کل وزیر اعظم کے دورہ چارسدہ کے موقع پر کالی جھنڈیوں سے ان کا استقبال کیا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چارسدہ پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین نے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے مگر ریاست صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور آئے روز صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے منتخب تحصیل کونسلروں کی طر ف سے صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ چارسدہ پریس کلب کے صحافی اس قسم کے ہتھکنڈوں سے مر غوب نہیں ہو گی اور آزادی صحافت کیلئے خون کی قربانیاں دیتے رہیں نگے ۔

Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

Leave a Reply

error: Content is protected !!