Tuesday , 18 September 2018
Home / National News / سابق وزیر قانون ارشد عبداللہ کا اٹل سیاسی فیصلہ ۔

سابق وزیر قانون ارشد عبداللہ کا اٹل سیاسی فیصلہ ۔

سابق وزیر قانون اور اے این پی کے ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ نے سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں ان کے حوالے سے اے این پی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی شدید الفاظ میں تردید کر تے ہوئے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اے این پی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی پارٹیوں نے ان سے ضرور رابطہ کیا تھا مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی پارٹی چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے ان کو جو عزت دی وہ میرے لئے سرمایہ حیات ہے ۔ پارٹی کارکن اور ضلعی صدر کی حیثیت سے پارٹی کی کامیابی ان کا مشن ہے اور اس کیلئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی خان کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر امید واروں کی کامیابی کیلئے وہ تمام تر وسائل بروئے کار لا ئینگے اور پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے گراس روٹ لیول پر اقدامات کرینگے ۔

Check Also

نیب کے زیر حراست 7 ملزمان جیل کی بجائے ہسپتال میں موج مستیوں میں مصروف ۔

تفصیلا ت کے مطابق کرپشن اور دیگر الزامات میں نیب خیبر پختونخوا کے زیر حراست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *