Home / Latest /

اپریشن شروع ۔ متعدد ٹریکٹر جلا دئیے گئے ۔ گھروں کو آگ لگا دی گئی ۔ علاقے میں سخت کشیدگی ۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ۔

اپریشن شروع ۔ متعدد ٹریکٹر جلا دئیے گئے ۔ گھروں کو آگ لگا دی گئی ۔ علاقے میں سخت کشیدگی ۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ۔

تنگی کے علاقہ اجارہ میں ہائی کورٹ کے حکم پر خوانین کی آراضی واگزارکرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں اپریشن شروع کررکھا ہے ۔ اپریشن میں 1ہزار پولیس جوان اور ایف سی کے 20پلاٹون حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاک فو ج کے دستوں کو بھی سٹینڈ بائے رکھا گیا ہے ۔ مسلح مزارعین نے کھیتوں میں مورچے سنبھال لئے ہیں۔ علاقے کے مساجد میں اعلانات کرکے مزارعین کو مسلح نکلنے کی ہدایات دی جا رہی ہے ۔ ۔ ایم پی اے خالد خان ، تحصیل ناظم یححی جان ، اے این پی کے خادم شاہ صافی اور دیگر کشیدگی اور خون خرابہ روکھنے کی کو شش کی مگر ناکام رہے ۔ ایس پی نظیر خان ، ڈی ایس پیز علامہ اقبال ، افتخار شاہ ، سجاد خان اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ چارسدہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔


Check Also

شہر کے مختلف علاقوں کی مین سیوریج لائنوں اور مین ہولوں میں سما ج دشمن و شر پسند عناصر کی جانب سے پتھر ،مٹی تعمیراتی ملبے اینٹوں اور دیگر

کراچی واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے شہر کے مختلف علاقوں کی …

Leave a Reply

error: Content is protected !!