Home / National News /

ایک ہفتہ کے اندر اندر مسئلے کا دیر پا حل نکالنے پر فریقین متفق۔

ایک ہفتہ کے اندر اندر مسئلے کا دیر پا حل نکالنے پر فریقین متفق۔

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے روشنی میں چارسدہ پولیس نے اکرام اللہ جان خان اور دیگر لینڈ اونرز کی سینکڑوں ایکٹر اراضی مزارعین سے واگزار کرانے کیلئے پیر کے روز علی الصبح اپریشن شروع کیا۔ اپریشن کیلئے دیگر اضلاع سے بھی پولیس اور ایف سی نفری طلب کی گئی جبکہ آرمی کے دستوں کو سٹینڈ بائے رکھا گیا ۔ اپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں ، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی علاقے پہنچایا گیا جبکہ مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ۔


دوسری طرف مزدور کسان پارٹی کے بانی رہنماء سالار محمد شالی کے بیٹے فیاض علی کی قیادت میں باتور زلمی اور مزارعین نے علاقے کے مساجد میں اعلانات کرکے لوگوں کو مسلح نکلنے کی ہدایات کی جس پر سینکڑوں مسلح مزارعین نے گھروں سے نکل کر کھیتوں میں مورچے بنا کر وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ شروع کی ۔اس دوران ایم پی اے خالد خان ، تحصیل ناظم یحیٰ جان ، اے این پی کے خادم شاہ صافی اور دیگر معززین علاقہ نے کشیدگی اور خون خرابہ روکھنے کی کو شش کی مگر مزاکرات ناکام رہے جس کے بعد سیکورٹی اداروں نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد کرکے اراضی واگزار کرانے کے لئے اپریشن شروع کیا گیا جس پر مزارعین مشتغل ہو گئے اور لینڈ اورنر ز کے دو ٹریکٹر جلادئیے جبکہ ساتھ ساتھ ان کے حجرے میں بھی آگ لگا دی ۔ اس حوالے سے قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے خالد خان مہمند اور باتور زلمی کے سربراہ فیاض علی نے جائے وقوعہ پر چارسدہ جرنلسٹس سے بات چیت کر تے ہوئے ریاستی اداروں پر کھڑی تنقید کی اور کہا کہ 80سال پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے علاقے میں بنجر زمینوں کو ہموار کرکے قابل کا شت بنایا ہے جس میں ان کے اباؤ اجداد کا خون پسینہ شامل ہے ۔ آج جب خوانین کی بنجر زمینیں سونااگل رہی ہے تو مزارعین پر ظلم و جبر کرکے ان کو بے دخل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں نے پہلے بھی خوانین کے ظلم و جبر کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کئے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ آخری اطلاعات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ ظہور آفرید ، ضلع ناظم فہد ریاض ،ایم پی اے خالد خان مہمند اور ناظم یحیٰ جان اس بات پر متفق ہو گئے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر مسئلے کا دیر پا حل نکال دیا جائیگااور اس حوالے سے جرگہ بھی تشکیل دیا جائیگا۔

Check Also

شہر کے مختلف علاقوں کی مین سیوریج لائنوں اور مین ہولوں میں سما ج دشمن و شر پسند عناصر کی جانب سے پتھر ،مٹی تعمیراتی ملبے اینٹوں اور دیگر

کراچی واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے شہر کے مختلف علاقوں کی …

Leave a Reply

error: Content is protected !!