Home / Latest /

گوشت ، مچھلی ، چکن ، سپیشل کباب اور سبزی کے سرکاری نرخ مقرر۔

گوشت ، مچھلی ، چکن ، سپیشل کباب اور سبزی کے سرکاری نرخ مقرر۔

ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے کہا ہے کہ عوام کو سستے نرخوں پر معیاری اشیائے خورد نوش فراہم کرنا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی اہم فریضہ ہے ۔ ضلعی حکومت عوام کی زندگی میں سہولیات پیدا کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات سے حقیقی تبدیلی کی طرف گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے پرائس ریوویوکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔اس موقع پر مختلف اشیائے خورد نوش کے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیااو راجلاس میں موجود تاجر برادری کے نمائندگا ن پر زور دیا گیا کہ عام شہری کی سہولت کیلے ایماندار ی اور دیانتداری سے کاروبار چلایا جائے ۔




اجلاس میں روز مرہ کے اشیائے خورنوش کے قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ گوشت کی قیمت 300روپے اور چھوٹے گوشت کی قیمت 550ہوگی ۔ کچھا مچھلی 230اور پکا 320روپے ، چکن کڑاہی 380، سادہ سبزی 50روپے پلیٹ ، سبزی قیمہ60روپے پلیٹ، مٹر اور دال 60روپے پلیٹ ، کباب سپیشل 290، چکن پیس 90 روپے مقرر کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے واضح ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام دکانات پر جاری شدہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر لگائی جائے اور کوئی بھی دکاندار مقررہ قیمت سے زیادہ پیسے وصول نہ کریں بصورت دیگر شکایات پر بھاری جرمانے لگانے کے ساتھ گرانفروشان کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑیگی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے نمبر 091-9220026پر شکایت درج کر سکتے ہیں ۔ اجلاس میں مٹھائی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم قرار دیکر قیمتوں میں ردو بدل سے اعتراض کیا گیا اور موجودہ قیمتیں مناسب قرار دی گئی ۔

Check Also

شہر کے مختلف علاقوں کی مین سیوریج لائنوں اور مین ہولوں میں سما ج دشمن و شر پسند عناصر کی جانب سے پتھر ،مٹی تعمیراتی ملبے اینٹوں اور دیگر

کراچی واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے شہر کے مختلف علاقوں کی …

Leave a Reply

error: Content is protected !!