Home / National News /

وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق سے اتحاد میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے ۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم نے فاٹا انضمام کی یقین دہانی کر ائی ہے ۔

وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق سے اتحاد میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے ۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم نے فاٹا انضمام کی یقین دہانی کر ائی ہے ۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کرنل شیر انٹرچینج پر سوات ایکسپریس وے منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لینے کے بعد بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اپریل 2018میں سوات ایکسپریس وے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔ سوات ایکسپریس وے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا منصوبہ ہے۔فاٹا انضمام کے حوالے سے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات ہوچکی ہے اور دونوں نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فاٹا کے پی کے میں ضم نہ ہوا تو کیا پاک آرمی ساری عمر وہاں بیٹھی رہے گی ۔انہوں نے واضح کیا کہ انضمام سے فاٹا میں دہشتگردی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اور صوبائی حکومت کا فاٹا انضمام کے حوالے سے موقف ایک ہے۔ایم ایم اے بحالی اور جماعت اسلامی کا کے پی حکومت سے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیر اعلی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی حکومت سے الگ ہوگئی تو بھی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اسمبلی میں ہماری تعداد پوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے مخالف سیاسی قوتیں اکٹھے ہو گئی تب بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق سے اتحاد میں کسی قسم کی شرط نہیں رکھی گئی ۔

Check Also

ایس ایس ٹی اساتذہ کا چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

چارسدہ (بیورو رپورٹ)ایس ایس ٹی اساتذہ کا چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ …

Leave a Reply

error: Content is protected !!