Home / National News / کراچی میں بھی تبدیلی آگئی ۔ دی ڈیموکریٹس گروپ صدارتی انتخاب ہار گئی ۔ رپورٹ آصف خان ۔

کراچی میں بھی تبدیلی آگئی ۔ دی ڈیموکریٹس گروپ صدارتی انتخاب ہار گئی ۔ رپورٹ آصف خان ۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس نے 12 میں سے 11نشستوں پر کا میا بی حا صل کر کے مسلسل آٹھویں بار کامیابی کی روایت برقرار رکھی مگر صدارت کی نشست ہار گئی ۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2018 میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل‘‘ نے صد ر کے علا وہ تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کراچی پریس کلب کے ممبران کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔ انتخابات میں الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی۔ چیف الیکشن کمشنرکی طر ف سے جاری کر دہ نتائج کے مطابق “دی پینل” کے صدارتی امیدوار احمد خان ملک 346ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ڈیمو کریٹس پینل کے سراج احمد 299ووٹ حاصل کر سکے ۔جنر ل سیکر ٹری کی نشست پر دی ڈیموکریٹس کے مقصود احمدیو سفی 471 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ شاہد اقبال (دی پینل) نے 182ووٹ حا صل کئے۔ دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار سید منہا ج الر ب نے 409ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ (دی پینل) کے محمد نعیم کھو کھر نے201 ووٹ حاصل کئے۔ خزانچی کے عہدے پر (دی ڈیمو کریٹس) کے مو سی کلیم نے 519ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور محمد حنیف عابد (دی پینل) کے 120ووٹ حا صل کر سکے، جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر (دی ڈیموکریٹس) کے نعمت خان 423ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ (دی پینل) کے محمد جا وید قریشی 182ووٹ حاصل کر سکیں ہے۔ دی ڈیمو کریٹس نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل دی پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے شمس کیر یو نے452ووٹ،شا زیہ حسن 437ووٹ،سعید سر با زی424ووٹ، ابو الحسن 418ووٹ،عا رف حسین ہا شمی408ووٹ، کفیل الدین فیضان398ووٹ اور نعیم اکبر سہوترہ 350ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن کیلئے 965 ممبران ووٹ کے اہل قرار دیئے گئے تھے، جس میں سے 672ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک یہاں ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔

Check Also

تحریک انصاف پی کے 99کے امیدوار اکرام اللہ گنڈہ پور پر ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان سے تحریک انصاف پی کے 99کے امیدوار اکرام اللہ …

Leave a Reply

error: Content is protected !!