Home / Latest /

چارسدہ پولیس کی کاروائیاں ۔ 29د ہشت گرد گرفتار ۔

چارسدہ پولیس کی کاروائیاں ۔ 29د ہشت گرد گرفتار ۔

چارسدہ پولیس نے یک سالہ کار کر دگی رپورٹ جاری کر دی ۔ 29دہشت گردوں سمیت 2ہزار اشتہار ی مجرمان گرفتار ۔ 200کلو گرام بارود ، 801دستی بم ، سات خود کش جیکٹس ، چار راکٹ لانچر ، 9میزائل ،2981بندوق، 211کلاشنکوف ،2628پستول،19کالاکوف،1172کلو گرام چرس،106کلو گرام ہیروئن، 54اور 25کلو گرام افیون برآمد ۔ ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے مد میں 310000لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسد ہ پولیس نے یک سالہ کار کر دگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چارسدہ پولیس نے گزشتہ سال غیر معمولی کار کر دگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے دہشت گردی کے متعدد منصوبوں کو ناکام بنا کر پچا س لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک آرمی کے ساتھ مل کر 60کامیاب اپریشن بھی مکمل کئے ۔چارسدہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انفرادی طور پر 324کامیاب کاروائیاں کی جس میں 29دہشت گردوں کو گرفتار کرکے چارسدہ سمیت دیگر شہروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔ اپریشن کے دوران پولیس نے 29دہشت گردوں کے قبضے سے سات خودکش جیکٹس،چار عدد راکٹ لانچرز ،801ہینڈ گرنیڈ ، 5عدد راکٹ لانچرز گولے،نو عدد میزائل،92گز پرائما کارڈز ،175کلو گرام بارودی مواد،بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے 14ریمورٹس ،12عدد ٹائمرز،377عدد ریسورز ، 330 بیڑی سیل ،31سیفٹی فیوز ،38 گرنیڈ کوف برآمد کئے ۔ مختلف کاروائیوں کے دوران 2128مجرمان اشتہاری کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ تین ہزار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ مختلف بور کے 2981بندوقیں،52847، کارتوس،1172کلوچرس ،25کلوگرام افیون،106کلو ہیروئن،36عدد شراب کی بوتلیں جبکہ ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمد کرلیا ہے۔ دوسری طرف سنیپ چیکنگ کے حوالے سے مجموعی طور پر 2189 مختلف کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہے جس کے دوران30اشتہاری ملزمان اور1677مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ان قبضہ سے بھاری اسلحہ ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی ۔ ویکل ویری فیکشن سسٹم کے تحت285685گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا ہے جس میں 54مشتبہ گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے جبکہ 8گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان سے گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

دوسری جانب چارسدہ پولیس نے گزشتہ ایک سال میں کریمنل ویرفکیشن سسٹم کے تحت 309787افراد کی ویریفکیشن کی جن میں سے 328سابق سزا یافتہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ویری فکیشن سسٹم کے تحت پولیس کو مطلوب 10مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چارسدہ پولیس نے بغیر نمبر پلیٹس کے موٹرسائیکل مالکان کے خلاف درجنوں کاروائیاں کی ہے جن میں بغیر نمبر پلیٹس کے 141موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لے لیا گیا تھا جبکہ اپلائڈ فار رجسٹریشن موٹر سائیکل مالکان کے خلاف کاروائیوں کے دوران 47174موٹر سائیکل مالکان کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ مختلف نجی و سرکاری عمارتوں کے ناقص سیکورٹی اقدامات پر 63106جگہوں کا معائنہ کیا گیا ہے جس میں 664 ایڈوائزری نوٹس جاری کئے گئے جبکہ 35کو وراننگ دی گئی ۔ناقص سیکورٹی اقدامات پر 101 افراد کے خلاف مقدمات در ج کر لئے گئے ۔ پولیس کی طرف سے عوام کے آسانی کے لئے قائم پال کو مجموعی طور پر 10609درخواستیں موصول ہوئی ہے جن پر پولیس کی جانب سے کاروائیاں مکمل کرکے تمام درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ پاس کو پولیس کے حوالے سے 466شکایات موصول ہوئی ہے جن پر بھی پولیس کی جانب سے عمل درآمد مکمل کیا جا چکا ہے،۔ ٹریفک پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرکے 7286گاڑیوں کو چالان کیا جبکہ جرمانوں کے مد میں 3110000روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور آفریدی نے اس حوالے سے کہا کہ چارسدہ پولیس کی کامیاب کاروائیوں کی وجہ سے تباہی کے کئے بڑے منصوبے ناکام ہوئے ۔ چارسدہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دیا ہے جبکہ چارسدہ پو لیس کی جانب سے کاروائیوں کایہ سلسلہ بدستور جاری رہیگا ۔

Check Also

ایس ایس ٹی اساتذہ کا چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

چارسدہ (بیورو رپورٹ)ایس ایس ٹی اساتذہ کا چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ …

Leave a Reply

error: Content is protected !!