Tuesday , 16 October 2018
Home / Latest / برف پگل گئی ۔ مولانا سمیع الحق کی ایم ایم اے میں واپسی ۔

برف پگل گئی ۔ مولانا سمیع الحق کی ایم ایم اے میں واپسی ۔

برف پگل گئی ۔ مولانا سمیع الحق کی ایم ایم اے میں واپسی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے مولانا سمیع الحق کی طرف بڑھتے ہوئے ہاتھ روکنے اور مولاناسمیع الحق کو دوبارہ ایم ایم اے میں شامل کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کے جید علمائے کرام شیخ الحدیث مولانا محمدادریس ، مولانامغفور اللہ ،مولاناعبد الحلیم دیر بابا جی ، مولانا عزیز الرحمان ہزاروی ،مولاناحسین احمد ناظم وفاق المدارس اور مفتی غلام الرحمان پر مشتمل جرگہ نے اکوڑہ خٹک میں جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق سے پانچ گھنٹے تک طویل مذاکرات کئے اور ان سے ایم ایم اے میں واپسی کے حوالے سے طویل بات چیت کی ۔

ذرائع کے مطابق علمائے کرام کے وفد نے مولاناسمیع الحق پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی طرف ان کی قربتوں سے دینی حلقوں میں شدیدتشویش پائی جا تی ہے جبکہ دوسری طر ف عالمی دنیا میں بھی اسلام اور مذہبی جماعتوں کے تشخص کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ زرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے ایم ایم اے میں واپسی اور عمران خان سے وابستگی ختم کرنے کیلئے چند شرائط رکھے ہیں ۔ دوسری طرف جید علمائے کرام مولانا سمیع الحق سے ملاقات کے بعد سیدھے مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے اور انکو مولانا سمیع الحق کے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سے اس حوالے سے مشاورت کے بعد ختمی فیصلہ کرینگے مگر یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ مولانا سمیع الحق کی ایم ایم اے میں واپسی یقینی ہو چکی ہے ۔

Check Also

بلور ہاؤس میں اے این پی کے متوقع کامیابی پر جشن شروع

بلور ہاؤس میں اے این پی کے متوقع کامیابی پر جشن شروع

بلور ہاؤس میں اے این پی کے متوقع کامیابی پر جشن شروع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *