Home / Latest / ملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں حکومت اور ریاستی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائیگا

ملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں حکومت اور ریاستی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائیگا

رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے رجسٹریشن اور دیگر امور میں حکومت کی طرف سے مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں حکومت اور ریاستی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔ وہ دار العلوم اسلامیہ چارسدہ میں دینی مدراس کے رجسٹریشن اور دیگر امور کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منتظر خان ، ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی ، سابق ایم این اے غلام محمد صادق اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اور تحفظ دینی مدارس کے امیر مولانا غلام محمد صادق نے مدارس کے رجسٹریشن کے حوالے سے سرکاری اداروں کی طرف سے حائل رکاوٹوں اور دیگر مشکلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو آگاہ کیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ ذمہ دار ادارے مدارس کے رجسٹریشن اور دیگر امور میں مدارس کے منتظمین کو بے جا تنگ کر رہے ہیں جس پر ہمیں شدید تحفظات ہے ۔ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اور مولانا غلام محمد صادق نے اجلاس میں واضح کیا کہ ذمہ دار اداروں اور حکومت کو کسی بھی مدرسہ کے حوالے سے شکوک وشبہات موجود ہو تو اس حوالے سے حکومتی ادارے ہم سے رجوع کریں ۔ملک دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے علمائے کرام اور دینی مدارس کے منتظمین حکومت اور ریاستی اداروں سے بھر پور تعاون کریگی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منتظر خان اور ڈی پی او ظہور آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ دینی مدراس کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تحفظ دینی مدارس ومساجد کے رہنماؤں سے مکمل مشاورت کی جائیگی اور اس حوالے سے ان کے تحفظات کو دور کیا جائیگا۔

Check Also

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی ذمہ دار نہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی …

Leave a Reply

error: Content is protected !!