Home / Latest / سپریم کورٹ پانامہ کے دیگر ملزمان کے حوالے سے کیوں خاموش ہے ۔

سپریم کورٹ پانامہ کے دیگر ملزمان کے حوالے سے کیوں خاموش ہے ۔

پشاور میں اسلامی جمعیت طلبا ء کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ
دنیا گلوبل بستی بن چکی ہے جسے میڈیا نے کلاس روم میں بدل دیا۔ مشرق کی خبر لمحوں میں مغرب پہنچ جاتی ہے ۔قائداعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنائینگے ۔ ساری انسانیت کے لئے پاکستان کو اسلام کا نمونہ بنانا چاہتے ہیں ۔

اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کی معدنیات اور جغرافیہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ کلبھوشن اور ریمنڈ ڈیوس کے آقاؤں کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا سرمایہ اور اثاثہ بنکوں کی دولت نہیں بلکہ نوجوان ہیں۔ عوام حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔حکمرانوں نے بیت المقدس کے حوالے سے بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جماعت اسلامی انڈیا کے قبضے سے کشمیر کو آزاد کروائینگے ۔ ماضی میں بھی بھارت کو شکست دی ہے اور مستقبل میں بھی دیں گے۔پاکستان کے اداروں پر سرمایہ دار جاگیردار قابض ہیں۔مغرب خاندانی نظام مساجد اور مدارس کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور ہم نے اس کو تحفظ دینا ہے۔جماعت اسلامی مسجد کو عدالت اور مشاورت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں ۔دشمنوں کی سازشوں کو سمجھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔روس کی شکست کے بعد نیٹو نے مسلمانوں کو انسانیت دشمن قرار دیا تھا ۔کرپٹ سیاسی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا سودا کیا ہے۔حکمرانوں نے اپنے بنک اکاؤنٹس میں اضافہ جبکہ عوام کو مایوسی دی ۔نوا ز شریف کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا مگر میں کہتا ہوں کہ روہنگیا اور کشمیر و فلسطین کے ساتھ بے وفائی کرنے پر تمہیں نکالا گیا ۔

سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 436 لوگوں سے حساب لینے پر کیوں خاموش ہیں۔مشرف کی غلط پالیسیوں وجہ سے بلوچستان تباہ ہوا ۔ مشرف سے ایک ایک پائی اور بے گناہ انسانوں کے قتل کا حساب لیا جائیگا۔ سراج الحْق نے کہا کہ پاکستان میں جاری روزانہ کے کرپشن کے پیسوں سے روزانہ ایک یونیورسٹی قائم کی جا سکتی ہے ۔ملک میں سیاسی بے یقینی کی فضاہے۔ بلوچستان میں حکومت کا ایک ستون گرایا گیا اور انشاء اللہ باقی بھی قائم نہیں رہ سکتے ۔ شریف برادران قوم کا پیسہ ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کر رہے ہیں جس پر پابندی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت میں آنے کے بعد تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کریگی ۔ وی آئی پی کلچر کو ختم کیا جائیگا۔سراج الحق نے کہا کہ ہم غیرت مند اور خودار قوم ہیں ۔ ہمیں ٹرمپ کی ڈالروں کی قطعی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مشرف کو اڈیالہ جیل بھیج دینگے ۔ اسلامی انقلاب کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔

Check Also

تحریک انصاف پی کے 99کے امیدوار اکرام اللہ گنڈہ پور پر ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان سے تحریک انصاف پی کے 99کے امیدوار اکرام اللہ …

Leave a Reply

error: Content is protected !!