Tuesday , 18 September 2018
Home / Education / صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے میدان میں اصلاحا ت کے دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے میدان میں اصلاحا ت کے دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے میدان میں اصلاحا ت کے دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے ۔ بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود چارسدہ میں اب بھی بیشتر سکول بنیادی سہولت سے محروم ہیں ۔ ایسے ہی ایک سکول کا حال ہم آپ کو اس رپورٹ میں پیش کر رہے ہیں جو کہ سن 1953میں د س مرلہ کے رقبہ پر ایک کمرے کے عمارت میں قائم ہوا تھا لیکن 65سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد سکول کے عمار ت میں صرف ایک کمرے کا اضافہ ہوا ہے ۔
ایک سروے کے مطا بق ضلع چارسدہ اس وقت سکولوں کی انفراسٹکچر کے حوالے سے ملک بھر میں ساتویں نمبر پر ہے لیکن اس کے برعکس گورنمنٹ پرائمری سکول اخون ڈھیری عمرزئی میں اس وقت تین سو کے قریب طلباء وطالبات زیر تعلیم ہے جو کہ سکول کی عمارت میں جگہ نہ ہونے کے باعث کافی مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر کے مطابق دو کمروں کی عمارت میں پورے پرائمری سکول کو مشکل سے ایڈ جسٹ کیا گیا ہے ۔دو کلاسوں کے بچوں کو سکول کے کمروں میں بٹھایا گیا ہے جبکہ دیگر کلاسوں کو برآمد ے میں ایڈجسٹ کیا گیاہے دوسری جانب سکول کا رقبہ کم ہونے کے باعث سکول میں قائم واش روم بھی نا قابل استعمال ہو چکے ہیں اورجب بچے ان واش روم کو استعمال کرتے ہیں تو ساری گندگی واش روم سے باہر کلاس میں آجاتی ہے جبکہ بارش کے دوران بھی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے بچوں کو چھٹی دینی پڑتی ہے،بعض والدین جب سکول کے حالت زار دیکھ لیتے ہیں تو وہ اپنے بچوں مذکورہ سکول آنابند کر دیتے ہیں۔
اس حوالے سے مذکورہ کے سکول ایک ٹیچر کا کہنا کہ جب وہ ایک کلاس کو پڑھاتا ہے تو اس سے دوسرے کلاس کے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سکول میں پڑھنے والے بچوں کو وہ تعلیمی ماحول کی فراہم نہیں جس کی حکومت دعوے کر رہی ہے۔۔اس حوالے سے اسی یونین کونسل سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کے دیگر سکولوں کا بھی یہی حال ہے جس کی وجہ سے ان کے بچے معیاری تعلیم کے حصول سے محروم ہو چکے ہیں ۔سکول میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا کہنا ہے کہ ضلع کے تمام سرکاری سکولوں جن میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہے اس کی فراہمی کے لئے محکمہ تعلیم سے رابطہ کر رہے ہیں اور بہت جلد تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس حوالے مزید تفصیل جانتے ہے اس رپورٹ میں۔

Check Also

نیب کے زیر حراست 7 ملزمان جیل کی بجائے ہسپتال میں موج مستیوں میں مصروف ۔

تفصیلا ت کے مطابق کرپشن اور دیگر الزامات میں نیب خیبر پختونخوا کے زیر حراست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *