Monday , 12 November 2018
Home / Education / دور دراز علاقوں میں سکولوں کی تعمیر کی وجہ سے بیشتر بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں

دور دراز علاقوں میں سکولوں کی تعمیر کی وجہ سے بیشتر بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں

رکن اسمبلی فضل شکور خان نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر آبادی سے دور دراز علاقوں میں سکولوں کی تعمیر کی وجہ سے بیشتر بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں مگرا س حوالے سے وہ ضرور اسمبلی فلور پر آواز اٹھائینگے تاکہ قوم کا ہر بچہ تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔ چارسدہ جرنلسٹ کی جانب سے اس اہم ایشو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے بھی کہا کہ سیاسی بنیادوں پر آبادی سے دور دراز علاقوں میں سکولوں کے قیام کی وجہ سے معماران قوم تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔
خیبر پختوں خوا میں اس وقت 15لاکھ کے قریب بچے مختلف وجوہات کے بناء پر سکولوں سے باہر ہیں جس میں غربت،تعلیم کے حوالے سے آگاہی نہ ہونا اور سکولوں تک رسائی نہ ہونے جیسے بڑے وجوہات بھی شامل ہیں،ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت 13فی صد بچے سکول تک رسائی نہ ہونے کے باعث سکولو ں سے باہر ہیں۔دور دراز علاقوں میں قائم سکولوں کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے نہ صرف ان کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے بلکہ زیادہ تر والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے علاقوں میں حصول تعلیم کا سلسلہ دوسرے علاقوں سے کم ہے۔

Check Also

بندوق کی زور پر ریاستی رٹ کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ماسکو میں بات چیت ۔

اسفندیار ولی خان نے ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے واضح کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *