Sunday , 25 August 2019
Home / Education / تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے بیشتر سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول

تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے بیشتر سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول

تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے بیشتر سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ویڈیو رپورٹ دیکھئے ۔

اس رپورٹ میں گورنمنٹ پرائمری سکول بہلولہ کی صورتحال کو بیان کیا گیا ہے جس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نصاب کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے جب کہ بہتر انداز میں ٹیچنگ کے لئے ہر سال اساتذہ کے لئے ٹرئینگ کا انعقاد کیا جا تا ہے جس سے تعلیمی ماحول پر مثبت اثرات پڑ ر ہے ہیں۔جبکہ سکولوں میں تمام ترسہولیات کے موجودگی کے بعد اب والدین بھی اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کر رہے ہیں جس سے سکولو ں سے باہر بچوں کی تعداد کم ہو رہی ہے ،دوسری جانب محکمہ تعلیم کے مطابق چارسدہ کے زیادہ تر سکولوں میں گروپ لیٹرین ، ایڈیشنل کلاس رومز،سولر سسٹم اور بچوں کے دلچسپی کے لئے پلے ایریا کے لگانے کے بعد اب پرائیوٹ سکولوں سے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کر رہے ہیں کیونکہ انہیں و ہ تمام تر سہولیات سرکاری سکولوں میں دی جا رہی جو ان کو پرائیوٹ سکول میں میسر تھی۔

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *