Home / Latest / خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا انکشاف ۔ سینٹ کے ووٹ 20,20کروڑ روپے میں فروخت ہوئے

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا انکشاف ۔ سینٹ کے ووٹ 20,20کروڑ روپے میں فروخت ہوئے

ولی باغ چارسدہ میں تحریک انصاف کے شمولیتی جلسہ سے خطاب کر تے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے انکشاف کیا کہ سینٹ انتخابات میں ضمیر فروش ممبران نے 20,20کروڑ روپے میں ووٹ فروخت کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دولت کے بل بوتے پر سینٹرز منتخب ہونے والے خاک قانون سازی کرینگے ۔ 

اسفندیار ولی خان افغانسان اور پاکستان میں روس اور امریکہ کے ہاتھوں پختونوں کے قتل عام پر پر اسرار طور پر خا موش رہے اور ذاتی مفادات کیلئے مختلف اوقات میں دونوں سپر طاقتوں کی زبان بولتے رہے ۔ عمران خان نواز شریف کے 300ارب روپے کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں مگر مولانا فضل الرحمان اور اسفندیار ولی خان نواز شریف کو صادق اور امین کہہ رہے ہیں ۔سمجھ سے باہر ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے چور اور ڈاکو قرار دینے کے باوجود مولانا صاحب اور اسفندیار کیوں نوا ز شریف کو صادق او ر امین ثابت کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے چھ سیٹوں پر دو سنیٹرز منتخب کئے جس سے سب کچھ ظاہر ہو رہا ہے مگر جمہوریت پسند قوتیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی دور حکومت میں رشوت ، اقرباء پر وری اور سفارش کلچر کو پر وان چڑھا ۔ وزراء اور مشیروں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا ۔ اے این پی کی قیادت اپنا سیاہ دور حکومت بھول کر تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہو کر صوبائی حکومت پر بے سرو پا الزامات لگا رہی ہے ۔ تحریک انصاف کا گراف روز بہ روز بڑھ رہا ہے اور دیگر پارٹیوں سے دھڑا دھڑ لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کا سیاسی مستقبل واضح ہو چکا ہے

Check Also

چارسدہ میں اے این پی کو بڑا دھچکا ۔ ہارون خان وردگہ پارٹی کی مرکزی وصوبائی کونسل سے مستعفی ۔

چارسدہ میں اے این پی کو بڑا دھچکا ۔ ہارون خان وردگہ پارٹی کی مرکزی …

Leave a Reply

error: Content is protected !!