Tuesday , 18 September 2018
Home / National News / پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ۔ صوبائی احتساب کمیشن کو ہائی کورٹ کے ما تحت کرنے سے عدلیہ کی آزادی پر سوالات اٹھنے لگے ۔

پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ۔ صوبائی احتساب کمیشن کو ہائی کورٹ کے ما تحت کرنے سے عدلیہ کی آزادی پر سوالات اٹھنے لگے ۔

پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ۔ صوبائی احتساب کمیشن کو ہائی کورٹ کے ما تحت کرنے سے عدلیہ کی آزادی پر سوالات اٹھنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے ا حتساب کمیشن کو اپنانے سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 2014 میں بننے والے احتساب کمیشن پر اپو زیشن کی تنقید کے بعد احتساب کمیشن کو ہائی کورٹ کے ماتحت کرنے کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سے قرار داد پاس کرکے ہائی کورٹ کو احتساب کمیشن کے چےئرمین کی تقرری کا اختیار سونپ دیا تھا مگر ہائی کورٹ نے احتساب کمیشن سے دستبرادری اختیار کرکے صوبائی حکومت کی ترمیم اور قرار داد کو عد لیہ کی آزادی کے منافی قرار دیا ۔ اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کا موقف ہے کہ احتساب کمیشن پر صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہوا تو حکومت نے ہائی کورٹ کو بیچ میں ڈال دیامزیدیہ کہ حکومت نے نئے حتساب کمیشن میں ترمیم میں جلد بازی اور بغیر تیاری کے بل پیش کیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے پاس اسمبلی کے قانون سازی کو کالعدم د ینے کا اختیار نہیں ۔ حکومت کے احتساب کمیشن کے ترمیم انسانی بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو مجودہ ترمیم پر دوبارہ نظر ثانی کا مشورہ دے دیا۔

Check Also

نیب کے زیر حراست 7 ملزمان جیل کی بجائے ہسپتال میں موج مستیوں میں مصروف ۔

تفصیلا ت کے مطابق کرپشن اور دیگر الزامات میں نیب خیبر پختونخوا کے زیر حراست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *