Wednesday , 12 December 2018
Home / National News / جماعت اسلامی نے آفتاب شیر پاؤ کے مقابلے میں مرکزی امیر سراج الحق کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

جماعت اسلامی نے آفتاب شیر پاؤ کے مقابلے میں مرکزی امیر سراج الحق کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

جماعت اسلامی نے آفتاب شیر پاؤ کے مقابلے میں مرکزی امیر سراج الحق کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی شواری نے این اے 23 کے لیے سراج الحق ،پی کے 56 کے لیے شیخ الحدیث و قرآن مولانا عبد المستعان اور پی کے 60 کے لیے حاجی ملک بخت محمد کا نام فائنل کیا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کے ضلعی مجلس شوری سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی چارسدہ کے امیر محمد ریاض خان نے کہا کہ ضلع چارسدہ میں ایم ایم اے کے پلیٹ سے فارم بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینگے ۔ این اے 23 اور پی کے 56,اورپی کے 60کے بعد جلد ازجلد باقی ماندہ حلقوں کا بھی اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی ضلعی تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ این اے 23 کا حلقہ سابق این ا ے 8ہے جو سابق وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے چےئرمین آفتاب شیر پاؤ کا آبائی حلقہ ہے ۔

Check Also

جرگہ کے حکم پر پانچ لڑکیوں کو قتل کرنے والے چار ملزمان گرفتار۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر دنیا بھر میں مشہور کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *