Thursday , 25 April 2019
Home / Regional News / محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے فاٹا انضمام سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے فاٹا انضمام سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے فاٹا انضمام سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قبائلی علاقاجات میں ہنگامی انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ فاٹا میں پولیس کی فوری تعیناتی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ عوام الناس فاٹا انضمام سے متعلق بے بنیاد افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کے جلد انضمام کے لئے کوشاں ہے۔ انضمام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام اقدامات محتاط، مرحلہ وارطریقے اور مشاورت سے ہونگے۔ تمام اقدامات اور عمل سے عوام کو باخبر رکھا جائے گا۔قبائلی علاقوں میں ہنگامی انتظامی تبدیلیوں اور پولیس کی تعیناتی سے متعلق خبریں محض افواہیں ہیں۔

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *