Tuesday , 23 July 2019
Home / Latest / سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ کا متحدہ مجلس عمل کے فیصلوں پر تحفظات ۔

سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ کا متحدہ مجلس عمل کے فیصلوں پر تحفظات ۔

سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ کا متحدہ مجلس عمل کے فیصلوں پر تحفظات ۔ تحصیل امیر مولانا عبدالرؤ ف شاکر نے بغاوت کر دی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق چارسدہ سے جمعیت علمائے اسلام کے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے ٹکٹوں کے تقسیم کے حوالے سے ایم ایم اے کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم ایم اے چارسدہ میں جے یوآئی کی جیتی ہوئی نشستیں اے این پی کو طشتری میں پیش کر رہی ہے جو سیاسی اصولوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی وطن پارٹی اور اے این پی دونوں سے اتحاد کے خامی ہے تاکہ عمران خان کو ہر صورت ہرایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 24چارسدہ ٹو اور پی کے 58چارسدہ تھری سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انہوں نے کاعذات نامزدگی حاصل کر لی ہے ۔ دوسری طر ف جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارسدہ کے امیر مفتی عبدالرؤ ف شاکر نے متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں کے خلاف آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پی کے 59سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کیلئے کل کاعذات نامزدگی داخل کرینگے ۔

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *