Friday , 26 April 2019
Home / Latest / عمران خان اپنے بچوں کی فیس دیتا تو اسے غریب طلباء کے درد کا احساس ہوتا۔امیر مقام

عمران خان اپنے بچوں کی فیس دیتا تو اسے غریب طلباء کے درد کا احساس ہوتا۔امیر مقام

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ طلباء پر ڈنڈے برسا کر پی ٹی آئی حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔ فیس میں کمی کا مطالبہ جرم بنا دیاگیا جو قابل مذمت ہے۔ نیازی حکومت کا ایجنڈہ اور پالیسی غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔انہوں نے گرفتار طلباء کی فوری رہائی اور فیسوں میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ طلباء پر تشدد کی اجازت دینے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت طلباء کمزور طبقات اور غریبوں کے لئے بری خبر بن گئی ہے۔

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *