Saturday , 25 May 2019
Home / Latest / طلباء پر وحشیانہ تشدد پر اسفندیار ولی خان سراپا احتجاج بن گئے ۔

طلباء پر وحشیانہ تشدد پر اسفندیار ولی خان سراپا احتجاج بن گئے ۔

پشاور یونیورسٹی میں پولیس کی طرف سے طلباء کی طرف سے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج پر اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سراپا احتجاج بن گئے ۔ انہوں نے طلباء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ اے این پی طلباء کے ساتھ ہر محاز پر کھڑی رہی گی اور ان کے جائز مطالبات کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیگی ۔ انہوں نے کاکہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر تبدیلی کے دعویداروں نے نہتے طلباء پر بد ترین لاٹھی چارج کرکے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تعلیم اور تبدیلی کے دعوے کررہی ہے مگر الٹا قوم کے معمار وں پر لاٹھیاں برسا دی ۔ انہوں نے زخمی طلباء کو طبی سہولیات کی فراہمی اور گرفتار طلباء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *