Monday , 12 November 2018
Home / National News / وزیر اعلی او ر وزراء کو اپنی کرسیوں کی فکر لگی ہوئی ہے جبکہ غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

وزیر اعلی او ر وزراء کو اپنی کرسیوں کی فکر لگی ہوئی ہے جبکہ غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اقتصادی بد حالی اور بے روزگاری کا سامنا ہے ۔ صوبے کے وزراء اور سلیکٹیڈ وزیر اعلیٰ اپنے سیاسی مستقبل اور کرسیوں کے حوالے سے تاحال کنفیوژن کا شکار ہے ۔ صوبے میں ہر طر ف بد انتظامی کا دور دورہ ہے ۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی صورت میں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ یہ سب کچھ مخصوص اشاروں پر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر احتساب کا نام نہاد نعرہ بلند کرنے والوں کا اپنا احتساب ضروری ہو چکا ہے ۔ احتساب کمیشن پر خیبر پختونخوا کے غریب عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں مگر احتساب کمیشن ٹوپی ڈرامہ نکلا ۔ احتساب کمیشن پر لگنے والے کروڑوں روپے کا حساب اب کون دیگا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن کے نام سے وجود میں آنے والے ادارے کے ذریعے گزشتہ پانچ سال ڈرامے کیے گئے مگر جب احتساب کمیشن کے چےئرمین نے پرویز خٹک کے خلاف فائل کھول دی تو نہ صرف چےئرمین کو گھر بھیج دیا گیا بلکہ ادارہ ہی ختم کیا گیا ۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل محض سیاسی مخالفین اور سیاستدانوں کو ڈرانے اور بدنام کرنے کیلئے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کبھی بھی سیاسی انتقام والا احتساب نہیں ہونے دیگی۔ایمل ولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ صوبائی حکومت نے پانچ سال مسلسل کوشش کی کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت پر کرپشن کے کیسسز بنائے لیکن اْن کو جواب میں یہی کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں صوبے کی خدمت ہوئی ہے نہ کہ کرپشن،انہوں نے وفاقی حکومت کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ڈرامے بند کرکے عوامی خدمت پر توجہ دیں کیونکہ حکومت کے پہلے دو ماہ ہی میں غریب آدمی کے منہ سے نوالہ چھیننا کسی صورت بھی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔

Check Also

بندوق کی زور پر ریاستی رٹ کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ماسکو میں بات چیت ۔

اسفندیار ولی خان نے ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے واضح کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *