Monday , 12 November 2018
Home / National News / چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سمیت ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد قتل

چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سمیت ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد قتل

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مضافاتی علاقہ عمرزئی تالاشاہ میں مبینہ ملزم ارشد جمال ولد شیر حبیب نے گھریلو ناچاقی پر اندھادھند فائرنگ کرکے اپنی والدہ مسماۃ گلشن زوجہ شیر حبیب ، بھابھی مسماۃ رانی زوجہ سجاد،بھتیجے حیدر ولد سجاد اور چچا زاد بھائی احسان اللہ شیر پاؤ ولد سید کریم کو قتل کر دیا ۔
واقعہ کے بعد ملزم فرار ھونے میں کامیاب ھو گیا۔مقتولین میں نجی ٹیلی ویژن کے نمائندے اور چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ شیرپاؤ بھی شامل ہے جو ملزم کا چچا زاد بھائی ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے نعشوں کو پو سٹمارٹم اور قانونی کاروائی کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیاجبکہ تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے ۔پولیس زرائع کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیوی کو بھی قتل کیا تھا۔ملزم کے حوالے سے پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ھے اور کچھ عرصہ پہلے علاج معالجہ کیلئے کراچی گئے تھے ۔ گزشتہ دنوں ملزم کراچی سے واپس گاوں آئے اور منگل کے روز علی الصبح خون کی خولی کھیل کر اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو بے درددی سے قتل کر دیا۔

Check Also

بندوق کی زور پر ریاستی رٹ کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ماسکو میں بات چیت ۔

اسفندیار ولی خان نے ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے واضح کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *