Tuesday , 21 May 2019
Home / National News / اسفندیار ولی خان نے افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔

اسفندیار ولی خان نے افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے پر اے این پی کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے،جبکہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے۔قبل ازیں افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی طرف سے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب پارٹی سیکرٹریٹ کو موصول ہوا جس میں دونوں نے انہی نکات کی وضاحت کی جو وہ مرکزی کونسل میں بیان کر چکے تھے اور انہی نکات کا ذکر وہ وقتاً فوقتاً پارٹی فورمز پر کرتے چلے آ رہے تھے اور کئی بار مشاورتی کمیٹی میں بھی اس کا ذکر کیا گیاتھا ۔انہوں نے پارٹی سے شوکاز نوٹس کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کونسے نکات ہیں جن پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے گئے حالانکہ انہی نکات پر مرکزی قائدین بار ہا انہی فورمز پر وضاحت کر چکے ہیں اور انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بارے میں تاکید بھی کی گئی تھی اس کے باوجود انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں جس سے کارکنوں کے ذہنوں میں انتشار پیدا کیا گیا ۔ با چا خان مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی طر ف سے شوکاز نوٹس کے جواب سے پارٹی قطعاً مطمئن نہیں لہٰذا مرکزی صدر نے پارٹی آئین کے صفحہ نمبر گیارہ ،آٹھویں باب اور شق نمبر 2کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دونوں کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *