Wednesday , 12 December 2018
Home / National News / جرگہ کے حکم پر پانچ لڑکیوں کو قتل کرنے والے چار ملزمان گرفتار۔

جرگہ کے حکم پر پانچ لڑکیوں کو قتل کرنے والے چار ملزمان گرفتار۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر دنیا بھر میں مشہور کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس کے چار ملزمان کو ایبٹ آباد پولیس نے گرفتار کر کے ان کے خلاف 202، 201، 419، 420، اور 364 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔ گرفتار ملزمان میں عمر خان،سفیر، سرفراز، اور سائپر شامل ہیں ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا ۔ یاد رہے کہ سات سال پہلے شادی کی ایک تقریب میں کوہستانی لڑکیاں روایتی موسیقی پر و گرام میں رشتہ دار لڑکوں کے ساتھ ڈانس کر تی ہوئی پکڑی گئی تھی جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی ۔ علاقے میں پنچائیت اور جرگہ سسٹم کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ ڈانس کرنے والی تمام لڑکیوں کو سرعام قتل کیا جائے جس پر تمام لڑکیوں کو قتل کرکے دفنایا گیا ۔واقعہ کے حوالے سے ایک مقتول لڑکی کا بھائی سپریم کورٹ پہنچ گیا جس پر سپریم کورٹ کے حکم پر واقعہ کی متعد د بار تفتیش کی گئی اور پولیس افسران سمیت جوڈیشل ٹیم نے بھی علاقے کا دورہ کیا جبکہ انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ مرحومہ نے بھی صحافیوں کے ہمراہ علاقے کا دورہ کرکے حقائق معلوم کرنے کی کو شش کی مگر پولیس جوڈیشل ٹیم اور انسانی حقوق کی علمبرداروں کو علاقے کے عوام نے کچھ بتانے سے انکار کیا اور واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے یہ کیس عرصہ دراز تک التوا کا شکار رہا ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس حوالے سے تازہ احکامات جاری کیں جس پر ایبٹ آباد پولیس نے ایک مقتولہ لڑکی کے بھائی کی نشاندہی پر پانچ لڑکیوں کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔

Check Also

شادی شدہ لوگوں کیلئے بری خبر ۔ تفصیلات لنک میں دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف حکومت نے گھریلوتشدد کی روک تھام کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *