Saturday , 19 January 2019
Home / National News / انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔


شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو پورہ کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی نبیلہ بی بی کی منگنی علاقے کے ایک نوجوان شکیل سے ہوئی تھی مگر بعد ازاں نوجوان نے منگنی توڑ کر کہیں اور شادی کر لی جس کا نبیلہ کو سخت دکھ تھا۔ کئی سال تک وہ دل ہی دل میں سابق منگیتر سے بدلہ لینے کے منصوبے بناتی رہی ۔ گزشتہ ہفتے شکیل کے دو بچے تین سالہ توحید اور دو سالہ خدیجہ اپنے نانی کے گھر گئے تھے کہ اس دورا ن ملزمہ نبیلہ بی بی نے خطرناک منصوبے پر عمل در آمد کرتے ہوئے سابق منگیتر کے دونوں بچوں کو اغواء کرکے دونوں بچوں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور دو روز تک نعشوں کو چھپا ئے رکھا ۔ بعد ازاں دیدہ دلیر ملزمہ نے دونوں معصو م بچوں کی نعشیں نہر میں پھینک دئیے۔ بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ پر پولیس نے شک کی بنیاد پر سفاک ملزمہ نبیلہ بی بی کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کی تو انہوں نے دوران تفتیش تمام محرکات اور واقعات سے پردہ ہٹا کر بچوں کو اغواء کرنے اور قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سفاک ملزمہ نے اپنے جرم میں دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے جس میں ان کا بھائی علی ، کزن خفیظ اور بچوں کے ماموں شاہد بھی شامل ہیں۔ تمام سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی نشاندہی پر نہر سے بچوں کی نعشیں نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں طلب کی گئی ہے ۔

Check Also

اورکزئی کے کلایا بازار میں زوردار دھماکہ۔10 افراد جان بحق 20 افراد زحمی۔

اورکزئی کے کلایا بازار میں زوردار دھماکہ۔10 افراد جان بحق 20 افراد زحمی۔ اورکزئی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *